ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کملیش قتل معاملہ: محمد جعفر صادق کورہا کردیاگیا

کملیش قتل معاملہ: محمد جعفر صادق کورہا کردیاگیا

Thu, 24 Oct 2019 11:12:29    S.O. News Service

ہبلی،24؍اکتوبر(ایس او نیوز)کملیش تیواری قتل مقدمہ کے ملزم سید عاصم علی کے ساتھ رابطہ کی شبہ پر شہر سے محمد جعفر صادق کو زیر ِ حراست لے لیا گیا تھا۔ خیال رہے عاصم علی کو گزشتہ دنوں ناگپور میں گرفتارکرنے کے بعد ٹرانسٹ ریمانڈ کے ذریعہ لکھنؤ لے جایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ربط رکھنے اور قتل کی سازش کا حصہ ہونے کے شبہ میں آئی ایس ڈی نے اتوار کی شب ان کے گھر چھاپہ مارا تھا۔ وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ لہٰذا پیر کی صبح انہوں نے اولڈ ہبلی تھانہ جاکر خودسپردگی کی تھی۔ جہاں سے آئی ایس ڈی ٹیم انہیں بنگلور لے گئی اور پوچھ گچھ کے بعد آج علی الصباح تقریباََ 4/ بجے انہیں ان کے گھر چھوڑ گئی۔


Share: